نئی دہلی ،10؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ساؤتھ ویسٹ دہلی کے وسنت کنج تھانہ علاقے میں ایک خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔موقع سے ملی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں متھلیش، ان کی بیوی سیا اور بیٹی نیہا شامل ہیں۔انہیں چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اس حملے میں متھلیش کا بیٹا سورج بھی شدید زخمی ہوا ہے۔وہ ہاسپٹل میں زندگی اور موت کے درمیان لڑ رہا ہے۔صبح جب واردات کی اطلاع ملی تو موقع پر لوکل پولیس اور اعلی افسران پہنچ گئے۔فی الحال قتل کی وجہ کیا معلوم نہیں ہوسکی ہے۔جیسے جیسے ان کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی، وہ گھر پہنچنے لگے۔بتایا جا رہا ہے کہ متھلیش سماجی تنظیم سے جڑے ہوئے تھے۔جوائنٹ سی پی نے بتایا کہ صبح پولیس کو کال ملی تھی کہ گھر میں چوری اور جھگڑا ہوا ہے۔پولیس جب موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ اس کے خاندان میں تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ بیٹا زخمی ہے۔پولیس نے تحقیقات کے لیے8 ٹیمیں بنائی ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ سراغ پولیس کے ہاتھ لگے ہیں۔قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔پولیس کو یقین ہے کہ وہ قاتلوں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگی۔